ایگریکلچر یونیورسٹی ڈی آئی خان کی سینٹ کا پانچواں اجلاس، علی امین گنڈاپور نے چانسلر کی حیثیت سے پہلی دفعہ کسی یونیورسٹی سینیٹ کے اجلاس کی صدارت کی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے زیر صدارت ایگریکلچر یونیورسٹی ڈی آئی خان کی سینٹ کا پانچواں اجلاس منعقدہوا. وزیراعلیٰ نے یونیورسٹی کے چانسلر کی حیثیت سے پہلی دفعہ کسی یونیورسٹی سینیٹ کے اجلاس کی صدارت کی۔ صوبائی وزیر سجاد بارکوال، سیکرٹری اعلٰی تعلیم کے علاؤہ وائس چانسلر اور سینٹ کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں سینٹ کے گذشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے مختلف سٹیٹیوٹس کی بھی منظوری دے دی گئی. اجلاس کو یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں، ترقیاتی کاموں، انتظامی معاملات، درپیش مسائل اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایگریکلچر یونیورسٹی ڈی آئی خان 2018 میں قائم کی گئی تھی۔ اس وقت یونیورسٹی کے تحت مختلف پروگراموں میں 1308 سٹوڈنٹس زیر تعلیم ہیں، یونیورسٹی ایم ایس/ایم فل کے پانچ پروگرام، 18 ڈگری پروگرام اور 21 ڈپلومے پیش کر رہی ہے۔وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیر اعلٰی کی سرکاری جامعات میں مالی نظم و ضبط، مالی خود انحصاری، تعلیمی معیاری کی بہتری اور جدید تحقیق کے فروغ کی ضرورت پر زور۔ سرکاری جامعات کی ڈگریوں اور کورسز کو جدید مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر توجہ دی جائے، یونیورسٹی سے فارغ ہونے والے طلباء کی جابز مارکیٹ میں کھپت کی شرح کو بہتر بنایا جائے۔وزیر اعلیٰ کی یونیورسٹی کی عمارت کی تعمیر کے لیے ترجیحات کا تعین کرنے اور بلاتاخیر کام شروع کرنے کی ہدایت، اس مقصد کے لئے درکار مالی وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں، گومل یونیورسٹی اور ایگریکلچر یونیورسٹی ڈی آئی خان کے مابین اثاثہ جات کی تقسیم کے مسلئے کے حل کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

جواب دیں

Back to top button