محکمہ فائر بریگیڈ کے ایم سی کے پاس ہی رہے گا،میئر کراچی کی متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کو یقین دہانی

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ محکمہ فائربریگیڈ کے ایم سی کے پاس تھا اور کے ایم سی کے پاس ہی رہے گا اس محکمے کو مزید اپ گریڈ کریں گے، ریسکیو 1122 سے منسلک کرنے کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے، ریٹائرڈ افسران و ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے حکومت سندھ سے بات کی جائے گی اور توقع ہے کہ یہ مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرلیا جائے گا، ملازمین کو سیاسی وابستگی کے بغیر میرٹ کی بنیاد پر ترقی دیں گے اور اس کے لئے ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس جلد بلائے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر قومی اسمبلی سید امین الحق کی قیادت میں ملنے والے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی، ممبر صوبائی اسمبلی عبدالوسیم، افتخار احمد، لیبر ڈویژن کے انچارج ارشد بھائی، جوائنٹ انچارج ندیم خان، کے ایم سی کے لیبر ڈویژن کے انچارج محمد کامران اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے,۔

جواب دیں

Back to top button