*کمشنر لاہور زید بن مقصود کا رمضان بازار کوٹ رادھا کشن کا دورہ، متعلقہ عملہ کی عدم موجودگی پر ناراضگی کا اظہار۔*

کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے رمضان سہولت بازاروں میں اشیاء کی قیمت، کوالٹی، انتظامات و جائزہ کے حوالے سے قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن کا اچانک دورہ کیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے رمضان بازار میں سبزیوں، پھلوں، چکن، چینی و دیگر اسٹالز پر اشیاء کی کوالٹی، نرخنامے اور مختلف اسٹالز پر وزن کے پیمانوں کو خصوصی طور پر چیک کیا۔ انہوں نے چینی سٹال پر فروخت کا جائزہ لیا، پیکٹس کا خود وزن بھی کروایا اور بازار میں موجود خریداروں سے بھی بات چیت کی۔

کمشنر لاہور نے سرپرائز وزٹ کے دوران رمضان بازار میں متعلقہ عملہ کی عدم موجودگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل انتظامیہ و ٹاون کے عملے کا بہترین خدمات فراہمی کیلیے رمضان بازار میں موجود ہونا ضروری ہے، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق شہریوں کیلیے رمضان ماڈل بازاروں میں بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، رمضان بازاروں کے باقاعدگی سے وزٹ جاری رہیں گے، ماڈل بازاروں کے دوروں کا مقصد صد فیصد سہولیات کو یقینی بنانا ہے۔

جواب دیں

Back to top button