پیپلزپارٹی سندھ میں کسی اور صوبے کے قیام کو مسترد کرتی ہے،چئیرمین ضلع کونسل سکھرسید کمیل حیدر شاہ

پیپلزپارٹی سندھ میں کسی اور صوبے کے قیام کو مسترد کرتی ہے۔ سید کمیل حیدر شاہ چئیرمین ضلع کونسل سکھر نے کہا ہے کہ متحدہ والوں کے پیٹ میں صوبے کا پُرانہ درد ہے۔اچھی بات یہ ہوتی کہ متحدہ رہنما سندھ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر آواز بلند کرتے۔وفاق سے سندھ کے لیے ترقیاتی منصوبوں اور ان کے فنڈز کی بات کرتےلیکن. متحدہ کا وہ ہی پُرانہ وطیرہ اور پُرانی تربیت بول رہی ہے۔آئینی طور پر بھی سندھ میں صوبہ نہیں بن سکتا۔پیپلزپارٹی صوبے کے عوام کک فلاح بہبود کے لیے کام کررہی ہے۔شہری اور دیہی علاقوں میں بلاتفریق ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔متحدہ کو پیپلزپارٹی کے ترقیاتی منصوبے اور صوبے کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے،چئیرمین ضلع کونسل سکھر نے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو نے جو سندھ کی ترقی کا وژن دیا ہے وہMQMکو ہضم نہیں ہورہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button