وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی مزدور دوست پالیسی کے ثمرات سامنے آگئے-صنعتی کارکنوں کومفت فلیٹ کی الاٹمنٹ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، درخواستیں طلب کر لی گئیں -وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر فلیٹ الاٹمنٹ میں انتقال کرنے والے صنعتی ورکرز کی بیوگان کے لئے 3فیصد جبکہ معذور ورکرز کا 2فیصد کوٹہ مقرر کیا گیاہے-ضلع لاہور اور قصور کے صنعتی ورکرز سے فلیٹ کی الاٹمنٹ کے لئے درخواستیں طلب کر لی گئیں -ورکرز ویلفیئر کمپلیکس سندر انڈسٹریل ا سٹیٹ قصور فیزون میں الاٹمنٹ کی کارروائی کا آغاز کر دیاگیا-وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر ورکرز ویلفیئر کمپلیکس میں صنعتی کارکنوں کو 750 فلیٹ مفت دئیے جائیں گے -وزیراعلی مر یم نوازشریف کی ہدایت پر پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے صنعتی ورکرز کو فلیٹ الاٹمنٹ کے لئے کارروائی کاآغازکردیاگیا ہے-ضلع لاہور اور قصور کے صنعتی کارکنوں کے لئے گھر بیٹھے ویب سائٹ سے درخواست فارم حاصل کرنے کی سہولت میسر ہے-مفت فلیٹ الاٹمنٹ کیلئے ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر نارتھ اورساؤتھ کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر قصور کے دفتر سے بھی فارم حاصل کئے جا سکتے ہیں -درخواستیں جمع کرانے کیلئے 8ستمبر آخری تاریخ مقرر کردی گئی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر ضلع قصور کے صنعتی ورکرز کیلئے دو تہائی اور ضلع لاہور کے ورکرز کیلئے ایک تہائی ہاؤسنگ یونٹ کوٹہ مقررکیا گیاہے-صنعتی ورکرز ویب سائٹ www.pwwf.punjab.gov.pk اور www.labour.punjab.gov.pk پر گھر بیٹھے اپلائی کر سکتے ہیں -صنعتی ورکرز 049-2724261–0331-4436944پر رابطہ کرسکتے ہیں -صنعتی کارکن پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نمبر 042-99260240پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں –
Read Next
9 گھنٹے ago
پنجاب میں پہلی مرتبہ پولیس فیلڈ فورس کیلئے باڈی ورن کیمرے آگئے،ٹریننگ مکمل
2 دن ago
حکومت پنجاب نے پی ایم ایس کے گریڈ 18 میں ترقی پانے والے افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،مزید ایڈجسٹمنٹ ہوگی
2 دن ago
Punjab skills development and entrepreneurship Authority Act 2026
3 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
4 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
Related Articles
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
6 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
1 ہفتہ ago



