*ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے صوابی کی سیلاب سے بچاؤ مہم*

ضلعی انتظامیہ صوابی نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) صوابی کے تعاون سے آج منیڑی پائیں اور دیگر حساس علاقوں میں سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات شروع کیے۔اس موقع پر ایکسکیویٹر اور ٹی ایم اے کی بھاری مشینری استعمال کرتے ہوئے بند نالوں اور آبی گزرگاہوں کی صفائی کی گئی تاکہ بارش کے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ نہ آئے اور شہری و زرعی اراضی کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

تحصیل میونسپل آفیسر (ٹی ایم او) یاسر محمدنے ذاتی طور پر آپریشن کی نگرانی کی اور تمام عملے کو ہدایت جاری کی کہ وہ **کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 24/7 الرٹ رہیں۔انہوں نے کہا کہ بروقت اقدامات اور فوری ردعمل شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے نہایت ضروری ہیں۔علاقہ مکینوں نے ضلع انتظامیہ اور ٹی ایم اے صوابی کے بروقت اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے بارشوں کے دوران سیلابی خطرات میں نمایاں کمی آئے گی۔ضلع انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ اور ایمرجنسی تیاریوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق *”محفوظ صوابی، ہماری ترجیح؛ عوام کا تحفظ، ہماری ذمہ داری”* ہے

جواب دیں

Back to top button