وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی طرف سے رواں سال کے لئے جامع اور قابل عمل ڈینگی ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت،چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال

رواں سال صوبے میں ڈینگی کنٹرول کے لئے وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور کا بروقت اقدام۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو رواں سال کے لئے ایک جامع اور قابل عمل ڈینگی ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی- وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو اس سلسلے میں مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے ۔مراسلہ کے مطابق گذشتہ چند برسوں میں ڈینگی بخار صحت عامہ کو ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، اس کے مؤثر کنٹرول کے لیے تمام متعلقہ محکموں کی جانب سے پیشگی اور منظم اقدامات ناگزیر ہیں- ڈینگی سیزن سے پہلے منظم اور مربوط اقدامات کے ذریعے ڈینگی کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ اس لئے آنے والے سیزن میں اس مسلے سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے ابھی سے تمام حفاظتی اقدامات کئے جائیں، اس مقصد کے لئے فوری طور پر ڈینگی ایکشن پلان 2025 تیار کیا جائے- مذکورہ ایکشن پلان میں تمام متعلقہ محکموں کی طرف سے اقدامات اور سرگرمیوں کا شیڈول تیار کیا جائے، شیڈول میں حفاظتی، ترویجی اور علاج معالجے سے متعلق اقدامات واضح طور پر درج ہوں- پلان میں پورے سال کی انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا مہینہ وار فریم ورک مرتب کیا جائے، ان سرگرمیوں میں سرویلنس، ویکٹر کنٹرول، ماحولیاتی انتظامات، آگاہی مہم، ضروری سامان کی خریداری اور علاج معالجے سمیت تمام سرگرمیاں شامل ہوں- ان سرگرمیوں کی انجام دہی کے لئے حقیقت پسندانہ ٹائم لائنز کا بھی تعین کیا جائے، ایکشن پلان میں تمام محکموں کے انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریوں کا بھی واضح کیا جائے، ایکشن پلان کے اہداف کے حصول کے لئے مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کا موثر نظام بھی وضع کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button