وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی جو کہ 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش میں منائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ کو جامع حفاظتی اقدامات، ٹریفک اور مزار کے داخلی اور خارجی گزر گاہوں کے موثر انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، صوبائی وزراء ناصر شاہ، سعید غنی، حاجی علی حسن زرداری، ایم پی اے ندا کھوڑو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، سیکریٹری توانائی مصدق خان، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ،وزیراعلیٰ سندھ کے سیکریٹری رحیم شیخ، سیکریٹری ورکس محمد علی کھوسو، اسپیشل سیکریٹری داخلہ سعید شیخ جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، پی پی پی ایم پی ایز جمیل سومرو، سہیل سیال، کمشنر اور ڈی آئی جی لاڑکانہ اور دیگر نے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو مسلم دنیا کا عظیم رہنما قرار دیتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو کی شہادت بہت بڑاالمیہ تھا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جمہوریت، خارجہ پالیسی اور معاشی اصلاحات میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات بے مثال ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی حکومت شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کو شاندار اور پُروقار انداز سے منائے گی۔ پیپلز پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی (ایم پی ایز) اور لاڑکانہ کی ڈویژنل انتظامیہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کو برسی کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔مرادعلی شاہ نے ایونٹ کے دوران عوام کی سہولت اور سیکورٹی پر خاص توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی ۔وزیراعلیٰ سندھ نے افسران کو بھیڑپر قابو پانے کے لئے پارکنگ کے خصوصی انتظامات کرنے اور آسانی سے نقل و حرکت کے لئے الگ الگ داخلی اور خارجی راستے بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے شرکاء کے لیے پینے کے پانی، بیت الخلاء اور دیگر ضروری سہولیات کے مناسب انتظامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔مرادعلی شاہ نے تقریب کے سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا، حکام کو ہدایت کی کہ امن و امان برقرار رکھنے اور تمام شرکاء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گڑھی خدا بخش کی طرف جانے والے تمام سڑکوں پر ٹریفک کا انتظام اچھی طرح سے ہونا چاہیے۔گڑھی خدا بخش میں عوامی اجتماع انتہائی اہم ہے ، سیکورٹی اور ٹریفک کے انتظام کے ساتھ ساتھ عوامی سہولیات سمیت تمام انتظامات اچھی طرح سے مکمل ہونے چاہئیں۔ انہوں نے صوبائی وزراء کو ہدایت کی کہ وہ عید کے فوراً بعد مزار پر حاضری دیں اور انتظامات کا جائزہ لیں۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن نےقوم میں نئی جان ڈالی۔شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی کے موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی اور عوام ان کی قربانیوں اور خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرے گی۔ اجلاس کا اختتام اس عہد کے ساتھ کیا گیا کہ 4 اپریل کوذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کو بڑے احترام اور عقیدت سے منایا جائے گا۔
Read Next
13 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آبادی میں بےقابو اضافے کو سنگین سماجی اور معاشی چیلنج قرار دے دیا
3 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چیئرمین نیب کی ملاقات، واگذار زمین صوبائی حکومت کے حوالے*
4 دن ago
سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے فنانس کا اہم اجلاس وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی صدارت میں منعقد،متعدد منصوبوں کی منظوری
4 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کی امداد اور بحالی کا جامع پیکج منظور
4 دن ago
میئر ایڈووکیٹ انور علی لہر صاحب کی زیرِ صدارت میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کا عام روایتی اجلاس
Related Articles
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 6.135 ارب روپے سے تعمیر شدہ کورنگی کاز وے پل کا افتتاح کردیا*
4 دن ago
حضرت لال شہباز قلندر رحمۃ اللہ علیہ کے7 سے9 فروری 2026 تک جاری رہنے والے سہ روزہ عرس مبارک کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ سندھ کا سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان،تمام امدادی اداروں کو ایک ہی کمان میں دینے کا فیصلہ
1 ہفتہ ago



