کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے عید الفطر کے موقع پر فیلڈ میں موجود ڈیوٹی ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لیے استنبول چوک، ریگل، چئرنگ کراس اور سیکرٹریٹ چوک کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ڈیوٹی پر مامور ٹریفک وارڈنز اور صفائی میں مصروف اہلکاروں سے ملاقات کی عید کی مبارکباد دی اور مٹھائی پیش کی۔ بعدازاں کمشنر لاہور نے میو ہسپتال کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی تعریف کی، عید کی مبارکباد دی اور مٹھائی پیش کی۔
کمشنر لاہور زید بن مقصود نے عید کے دن ڈیوٹی دینے والے اہکاروں و افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے دن دوسروں کی خدمت میں خوشدلی سے مصروف سرکاری افسران و اہلکار وں کا دل سے معترف ہوں، سکیورٹی و صاف ستھرے لاہور کیلئے سرکاری مشینری فیلڈ میں مکمل طور پر متحرک ہے،
انہوں نے اہل لاہور کو عید الفطر کی بہت مبارک دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں شہری اپنا کردار ادا کریں۔






