وزیر اعلٰی مریم نواز شریف کی ہدایت پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے عیدالفطر کے روز چار اضلاع کے مختلف علاقوں کے اچانک دورے کر کے عید صفائی پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے ڈسکہ، سیالکوٹ، گوجرانولہ، کامونکی، مریدکے، فیروزوالہ، شاہدرہ اور شرقپور میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ وزیر بلدیات نے سیالکوٹ میں عید تعطیلات کے لئے کئے گئے صفائی انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر بلدیات کی ہدایت پر صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر تحصیل مینجر اور زونل آفیسر سیالکوٹ کو معطل کر دیا گیا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے حکم پر صوبہ بھر میں عید پلان تیار کیا گیا اور تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز کو اس موثر عملدرآمد کا کہا گیا۔ سیالکوٹ میں اس پلان کے مطابق اقدامات نہ ہونا افسوسناک ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ صفائی وزیراعلی کا فوکس ہے۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز اور کنٹریکٹرز کو اس حوالے سے کسی سستی یا کوتاہی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ناقص کارکردگی پر کارروائی کریں گے۔ صوبائی وزیر کے مریدکے، فیروزوالہ، شاہدرہ اور شرقپور کے دوروں میں ایل ڈبلیو ایم سی کے سی ای او بابر صاحب دین نے بریفنگ دی۔ وزیر بلدیات نے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فیلڈ ڈیوٹی کرنے والے ملازمین میں عید گفٹ بھی تقسیم کئے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ عیدالفطر پر صفائی کے مجموعی انتظامات بہترین رہے۔ وزیراعلی مریم نواز شہری سہولیات کی فراہمی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کی قائل ہیں اور ہم وزیراعلی کے اسی ویژن کو آگے لے کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے آغاز کے بعد صوبے کا ایک نیا چہرہ سامنے آ رہا ہے۔ الحمداللہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ دیہات اور شہروں میں صفائی کی معیاری خدمات مہیا کرنے کا خواب تعبیر پا چکا ہے۔ عیدالفطر کی چھٹیوں میں صفائی کا آپریشن بلاتعطل جاری رہا۔ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات جاری رہیں گے۔
Read Next
5 دن ago
سول سروسز کے 52ویں گروپ کے زیر تربیت افسران نےلوکل گورنمنٹ کا مطالعاتی دورہ،سپیشل سیکرٹری آسیہ گُل نے وفد کو خوش آمدید کہا اور بریفنگ دی
1 ہفتہ ago
سی ای او ڈی ڈبلیو ایم سی جواد الحسن گوندل کی سربراہی میں ڈویژن ڈی جی خان کی تمام تحصیلوں کے لئے” تحصیل منیجرز ” بھرتی کر لئے گئے
1 ہفتہ ago
بھتہ خوری کی شکایات، محکمہ بلدیات پنجاب نے بلدیاتی اداروں کواشتہاری فیس کی نیلامی سے روک دیا
1 ہفتہ ago
فیصل شہزاد ڈی او آر ضلع کونسل سیالکوٹ تعینات، چیف آفیسر کا اضافی چارج حوالے،نعیم منظور کا سمبڑیال تبادلہ
21 گھنٹے ago
سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں کی زیر صدارت راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کےستھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ اجلاس

Related Articles

مریم نواز شریف کی ہدایات پر لاہور کے تاریخی ورثہ کی بحالی کے لئے 12اہم منصوبوں کو ختمی شکل دے دی گئی،سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں
2 ہفتے ago

بجلی سستی:وزیراعظم کو خراج تحسین،حکومتی پالیسیوں کے باعث معاشی شعبے میں مسلسل بہتری آنا خوش آئند ہے، ذیشان رفیق
2 ہفتے ago

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا ڈسکہ، سیالکوٹ، گوجرانولہ، کامونکی، مریدکے، فیروزوالہ کا دورہ،صفائی کے ناقص انتظامات پر سیالکوٹ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے دو افسران معطل
2 ہفتے ago

عیدالفطر کا دن خوشیوں کا پیغام لاتا ہے،میٹھی عید کا ایک سبق یہ بھی ہے کہ ہم محروم معیشت افراد کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں ذیشان رفیق کا پیغام
2 ہفتے ago