ستھرا پنجاب عید الفطر صفائی آپریشن،صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد، اسسٹنٹ کمشنرز بھی ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر بلدیات نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی۔ مریضوں میں مٹھائی اور عید گفٹ تقسیم کئے۔شہر کے مختلف علاقوں، روڈز کا تفصیلی دورہ کیا، ورکرز میں مٹھائی انعامات تقسیم کئے ۔صوبائی وزیر کا صفائی انتظامات کو سراہا، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، سی ای او جی ڈبلیو ایم سی اور اسسٹنٹ کمشنرز کو صفائی بھرپور انتظامات پر شاباش دی۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ورکرز نے محنت سے ثابت کیا ستھرا پنجاب پروگرام عوام کی خدمت کا بہترین ذریعہ ہے۔وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب سے صفائی میں واضح بہتری فرق نظر آیا ہے۔کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر نے بتایا کہ عید الفطر کے موقع پر ڈویژن کی 12 تحصیلوں میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر و چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی نوید احمد نے بتایا کہ مرکزی شاہی عید گاہ سمیت تمام مساجد اور عبادت گاہوں کی دھلائی کرکے چونا چھڑکا گیا۔سی ای او شاہد عباس نے کہا کہ عید گاہوں، مساجد کے راستوں کو چونے سے جاذب نظر بنایا گیا ہے۔صفائی آگاہی کیمپس بھی قائم کئے گئے ہیں۔کمشنر اورڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ
ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے 11976 ہزار سے زائد سنیٹری ورکرز و سپروائزری سٹاف ڈویژن بھر میں صفائی آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔ ڈمپرز، ٹرالیوں اور مکینیکل سوئیپر سمیت 1776 سے زائد بھاری مشینری صفائی آپریشن میں مصروف عمل ہے۔ عید الفطر سے قبل 12 تحصیلوں میں 24 ہزار ٹن کوڑا کرکٹ محفوظ انداز میں ٹھکانے لگایا گیا۔ 12 لینڈ فل سائٹس اور 41 عارضی ٹرانسفر سٹیشنز بھی قائم کئے گئے ہیں۔شہریوں کی 3 ہزار شکایات کا ازالہ کیا گیا، ہیلپ لائن 1139 کو 24 گھنٹے فعال بنایا گیا ہے، سی ای او شاہد عباس نے بتایا کہ عید الفطر پر شہر بھر کو صاف کر کے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ عید کے ایام میں عملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ، ورکرز فیلڈ میں رہیں گے۔وزیراعلٰی مریم نواز کی ہدایت پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق کے مختلف علاقوں کے دورے کئے۔
وزیر بلدیات نے عید کے روز اپنے اچانک دوروں میں صفائی پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے ڈسکہ، سیالکوٹ، گوجرانولہ، کامونکی، مریدکے، فیروزوالہ کا دورہ کیا۔وزیر بلدیات نے چار اضلاع کے دورے میں شاہدرہ اور شرقپور میں بھی صفائی کا معائنہ کیا۔سیالکوٹ میں صفائی انتظامات پر صوبائی وزیر کا عدم اطمینان، بہتر بنانے کی ہدایت کی۔صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر تحصیل مینجر اور زونل آفیسر کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔دونوں معطل شدہ افسروں کا تعلق سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے ہے
مریدکے، فیروزوالہ، شاہدرہ اور شرقپور میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے بریفنگ دی۔وزیر بلدیات نے فیلڈ ڈیوٹی کرنے والے ملازمین میں عید گفٹ بھی تقسیم کئے۔عیدالفطر پر صفائی کے مجموعی انتظامات بہترین رہے، وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلٰی مریم نواز شہری سہولیات کی فراہمی پر زیرو ٹالرنس کی قائل ہیں۔ستھرا پنجاب پروگرام کے آغاز کے بعد صوبے کا ایک نیا چہرہ سامنے آ رہا ہے۔دیہات اور شہروں میں صفائی کی معیاری خدمات مہیا کرنے کا خواب تعبیر پا چکا ہے۔
عیدالفطر کی چھٹیوں میں صفائی کا آپریشن بلاتعطل جاری رہے گا۔