فیصل شہزاد ڈی او آر ضلع کونسل سیالکوٹ تعینات، چیف آفیسر کا اضافی چارج حوالے،نعیم منظور کا سمبڑیال تبادلہ

محکمہ بلدیات پنجاب نے لوکل گورنمنٹ سروس ایڈمنسٹریٹو فنکشنل یونٹ گریڈ 17 کے فیصل شہزاد کے ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشنز ضلع کونسل سیالکوٹ تقرری کے احکامات جاری کرکے گریڈ 18 کی چیف آفیسر کی اسامی کا اضافی چارج دے دیا ہے۔

وہ ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشنز ضلع کونسل فیصل آباد تعینات تھے۔میونسپل آفیسر ریگولیشنز میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ اعجاز حسین ملک سے چیف آفیسر ضلع کونسل سیالکوٹ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی او آر ضلع کونسل سیالکوٹ نعیم منظور کو میونسپل آفیسر ریگولیشنز میونسپل کمیٹی سمبڑیال تعینات کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button