سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں کی زیر صدارت راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کےستھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ اجلاس

سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں کی زیر صدارت راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈ آفس میں ستھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، سی ای او آر ڈبلیو ایم سی رانا ساجد صفدر، صوبے کی دیگر نو ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سربراہان اور محکمہ بلدیات کے افسران نے شرکت کی،

اجلاس کا مقصد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر شروع کیے گئے ستھرا پنجاب پروگرام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔ اجلاس کے دوران تمام کمپنیوں کے سی ای اوز نے اپنے اپنے اضلاع کی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے اہداف کے حوالے سے بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button