ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت رام گڑھ شالیمار لنک روڈ و اطراف میں ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت رام گڑھ شالیمار لنک روڈ و اطراف میں ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا.

سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار، نیسپاک و دیگر ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے بریفنگ میں بتایا کہ ترقیاتی کاموں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر کے دوران لیول متوازن رکھا جائے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ مین ہولز پر فوکس کیا جائے اور ایک ہی سطح پر برقرار رکھے جائیں. انہوں نے کہا کہ واسا و ایم سی ایل اسکیموں کی تکمیل بہترین انداز میں مکمل کی جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام ترقیاتی اسکیموں میں معیار، شفافیت اور اہداف کو یقینی بنائے. واسا و ایم سی ایل ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں، ڈی سی لاہور نے نیسپاک کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں انسپکشنز کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام عوامی سہولت کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button