بھتہ خوری کی شکایات، محکمہ بلدیات پنجاب نے بلدیاتی اداروں کواشتہاری فیس کی نیلامی سے روک دیا

بھتہ خوری کی شکایات، محکمہ بلدیات پنجاب نے بلدیاتی اداروں کواشتہاری فیس کی نیلامی سے روک دیا ہے۔اس سلسلہ میں جاری سرکلر کے مطابق بلدیاتی ادارے ایڈورٹائزمنٹ فیس کی وصولی ٹھیکہ پر نہیں دے سکیں گے۔محکمانہ وصولیاں کی جائیں گی۔سیکشن آفیسر ٹیکس محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے پنجاب لوکل گورنمنٹ آکشن آف کلیکشن رائٹس رولز 2016 کے تحت ٹھیکیداروں کو اشتہاری فیس کے معاہدے کی نیلامی نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ٹھیکیداروں کی طرف سے مقررہ سرکاری فیس اور حد سے زیادہ اشتہاری فیس کی وصولی کی کئی سالوں سے بڑھتی ہوئی شکایات پر یہ پابندی لگائی گئی ہے۔بلدیاتی ادارے اوورچارجنگ روکنے میں مسلسل ناکام ہیں۔جس کی وجہ سے عدالتی کیسیز میں بھی اضافہ ہورہا تھا۔محکمہ بلدیات پنجاب نے مالی سال 2025,26 کے لئے بلدیاتی اداروں کو اشتہاری فیس کی وصولی کا ٹھیکہ دینے سے روک دیا ہے ۔ان احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ چیف آفیسر کے خلاف کارروائی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button