*وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی حلقے میں آمد، ٹیوب ویل کا افتتاح کیا،*

وزیر ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلال یاسین کی حلقے میں آمد کے موقع پر مسلم لیگی کارکنوں اور حلقہ عمائدین نے پھولوں کی پتیوں، ڈھول اور گھوڑوں کے رقص سے بھرپور استقبال کیا،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے حلقے میں ٹیوب ویل کا افتتاح کیا، صوبائی وزیر بلال یاسین نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں کا آغاز ہوچکا،اب جلد تکمیل کی جانب گامزن ہیں، میاں نواز شریف کا سپاہی ہوں، یہ حلقہ انکی امانت ہے،دن رات آپکی خدمت میں گزار رہا ہوں، صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب اور سڑکوں کی تعمیر وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، شہر لاہور کو جدید شہروں کی صف میں کھڑا کرنے کیلئے پانی، صفائی، انفراسٹرکچر اور خوبصورتی پر دن رات کام کیا جارہا ہے، وزیر ہاؤسنگ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملکی معیشت سنبھل رہی ہے، بجلی و پٹرول کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے، مہنگائی اور شرح سود میں واضح کمی ہماری حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، انشاء اللہ 5 سالوں میں پوری محنت سے ملک کے حالات بدلیں گے اور بہتر پاکستان کی عملی شکل دکھائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button