محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق صوبہ پنجاب میں 1 ستمبر 2024 سے 15 جنوری 2025 تک 42 فیصد کم بارش ہوئی، جس سے قحط جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ کار واش اسٹیشنز میں فی گاڑی تقریباً 400 لیٹر پانی استعمال ہوتا ہے، جو آبی وسائل پر مزید دباؤ ڈال سکتا ہے۔اسی تناظر میں، محکمہ ماحولیات پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں نئے کار واش اسٹیشنز کے قیام پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ای پی اے، ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔