پنجاب بھر میں پلاسٹک اشیاء بنانے، تقسیم اور ری سائیکل کرنے والوں کی ای پی اے سے رجسٹریشن کا سلسلہ شروع

پنجاب بھر میں پلاسٹک اشیاء بنانے، تقسیم اور ری سائیکل کرنے والوں کی ای پی اے سے رجسٹریشن کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ادارہ تحفظ ماحول، پنجاب نے پلاسٹک اشیاء کے پروڈیوسرز، ڈسٹری بیوٹرز، کنزیومرز، کلیکٹرز اور ری سائکلرز کی رجسٹریشن شروع کردی ہے۔پنجاب میں پلاسٹک پروڈکٹس کی رجسٹریشن کی مہم 18 دسمبر سے 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔ڈپٹی کمشنرز کو ضلعی سطح پر پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس بلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی جی ماحولیات، ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا۔آن لائن رجسٹریشن کے لیے پورٹل EPD Punjab کی ویب سائٹ (epd.punjab.gov.pk) پر دستیاب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button