وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے زیر صدارت ہونے والی ایجوکیشن سٹیئرنگ کمیٹی کے پانچویں اجلاس کے موقع پر وزیر اعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کے مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ فیڈرل بورڈ کے امتحانات میں جن سکولوں کا زرلٹ خراب آیا ہے ان سکولوں کے متعلقہ اساتذہ، پرنسپل اور ہیڈ ماسٹر کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں تمام اداروں کی قیام کی ضرورت ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے قیام کیلئے سفارشات تیار کرکے کابینہ اجلاس میں پیش کریں۔ پبلک سکولوں کے اساتذہ کی فلاح و بہبود کے حوالے سے پہلے مرحلے میں پبلک سکول اینڈ کالج جوٹیال گلگت کے اساتذہ کی ملازمت کو محفوظ بنانے کیلئے صوبائی سیکریٹری تعلیم کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جس میں ایڈیشنل سیکریٹری قانون، ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ اور ایڈیشنل سیکریٹری سروسز شامل ہوں گے۔ کمیٹی اپنی سفارشات تیار کرکے سٹیئرنگ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں پیش کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکولوں کے مسنگ فیلسٹیز کے حوالے سے فرنیچر اور دیگر اشیاء کی تقسیم ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے میرٹ پر کی جائے۔ این سی ایچ ڈی، سیپ اور بیسک ایجوکیشن کے اساتذہ کی مستقلی دستیاب آسامیوں پر متفقہ فارمولے کے تحت عمل میں لائی جائے باقی ماندہ اساتذہ کیلئے درکار آسامیوں کی تخلیق کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیاجائے گا۔وزیر اعلیٰ نے اجلاس کے موقع پر رجسٹرار قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قراقرم یونیورسٹی میں لیکچرارز اور پروفیسرز کے ہڑتال کی وجہ سے طالب علموں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے اور ادارے کی ساکھ بھی متاثر ہورہی ہے لہٰذا لیکچرارز اور پروفیسرز کے جائز مطالبات پر قانون کے مطابق غور کیاجائے۔
Read Next
16 گھنٹے ago
ایفاد پاکسان کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے ای ٹی آئی پروگرام کے بارے میں ملاقات
2 دن ago
گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات موخر،پولنگ 27 ستمبر کو ہوگی،انتخابات سیاسی بنیادوں پر ہونگے،نیا شیڈول جاری
2 ہفتے ago
گلگت بلتستان میں 22 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری،2 اگست پولنگ
4 ہفتے ago
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز علی خان سے ملاقات
مئی 18, 2026
سکردو میں 250 بستروں پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل،سیکرٹری صحت آصف اللہ خان
Related Articles
آذربائیجان کے اعلیٰ سطحی وفد کا سکردو کا دورہ، گلگت اور سکردو میں جدید آسان خدمت مراکز قائم کیے جائیں گے
مئی 17, 2026
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب امیدواروں،سیاسی جماعتوں،رہنماؤں کو فوری نوٹسز جاری کئے جائیں،چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان
مئی 9, 2026



