ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہرٹاؤن نے منفرد اعزاز حاصل کیا ہے۔پاکستان کے ابھرتے ہوئے سٹار، تین سگی بہنوں نے سوئمنگ مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کیں۔تینوں بہنوں نے سوئمنگ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن سے سیکھی، اور متعدد مقابلے جیتے۔ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن میں سوئمنگ کی تربیت حاصل کرنے والی تین بہنوں نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے ملاقات کی۔
تینوں بہنوں نے سوئمنگ کے قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں درجنوں میڈلز حاصل کر رکھے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے تینوں بہنوں کو نمایاں پوزیشنز اور میڈلز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔عائشہ وقاص نے انڈر 16 سوئمنگ میں پاکستانی فرسٹ ورلڈ نیشنل ٹرائے تھلین 2024 میں گول میڈل حاصل کیا۔اصفا وقاص انڈر 12 میں سوئمنگ کے قومی مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔آمنہ وقاص اوپن کیٹگری میں سوئمنگ کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے تینوں کھلاڑی بہنوں کو ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس کی اعزازی ممبرشپ دینے کا اعلان کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سوئمنگ کوچ ممتاز احمد کی خدمات کو سراہااور نقد انعام کا اعلان کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے تینوں کھلاڑی بہنوں کے والد کے عزم کو سراہا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ایل ڈی اے خرم یعقوب، ایل ڈی اے سوئمنگ کوچ ممتاز احمد اور متعلقہ افسران موجود تھے۔