سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے حکومتی کاوشیں جاری،اے ایف ڈی اور فرنچ ایمبیسی کے تعاون سے فرنچ مشن کا ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس کا دورہ

سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے حکومت کی جانب سے احسن اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔اس مقصد کے حصول کے لیے فرانس ایمبیسی اور ایجنسی فرانس ڈیویلپمنٹ کے تعاون سے فرنچ مشن کی لاہور آمد کے موقع پرائر پیرف اور سیکٹوم ممبران پر مبنی مشن نے ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔فرنچ مشن 19 دسمبر تک مختلف محکموں کی ورکنگ کا جائزہ لے کر سموگ اور بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے اپنی تجاویز پیش کرے گا۔اے ایف ڈی سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے تمام ممکنہ مدد فراہم کرے گی۔سیکٹوم ممبران سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلقہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے تجاویز پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ائر پیرف کے ممبران فضائی آلودگی اور اربن موبیلیٹی کے بارے میں تکنیکی معاونت بھی فراہم کریں گے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق AIRPARIF فضائی آلودگی اور اربن موبیلٹی پر کام کرنے والا فرانسیسی ادارہ اور SYCTOMسالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور فضائی آلودگی سے متعلق ماہرین کا ادارہ ہے جو پاکستان میں آلودگی کے خاتمے کے لیے ٹیکنیکل اسسٹنس فراہم کریں گے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین، ڈپٹی سی ای او محمد اورنگزیب و دیگر افسران سے ملاقات کے دوران فرنچ مشن کو ایل ڈبلیو ایم سی کی ورکنگ اور ماحول دوست اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وفد میں یزید بنسیڈ (ریجنل ڈائریکٹر) ونسنٹ تھیوونوٹ (کنٹری ڈائریکٹر پاکستان) بپٹسٹ ڈیناؤ (کنٹری مینیجر پاکستان) احسن پراچہ (اربن ڈیولپمنٹ ایکسپرٹ پاکستان) شامل تھے۔فرنچ مشن نے محمود بوٹی پر لگایا جانے والا اربن فارسٹ اور سولر پارک کو قابل ستائش اقدام قرار دیا۔مزید برآں حکومتِ پاکستان ماحول دوست اقدامات کے تحت وسیع منصوبوں پر کام کرنے کے لیے پالیسی مرتب کر رہی ہے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پاکستان بھر کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کا ماڈل نظام ہے۔فرنچ مشن ایل ڈبلیو ایم سی کمپوسٹ پلانٹ اور لکھو ڈیر لینڈ فل سائٹ پر ایل ڈبلیو ایم سی ورکنگ کا جائزہ بھی لے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button