پنجاب میں ضلعی پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹیاں فعال کر دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں 12 رکنی کمیٹی ممنوعہ سنگل یوز پلاسٹک کے تدارک کے لیے کام کرے گی۔ کمیٹی میں ڈی پی او، انڈسٹریز، پنجاب فوڈ اتھارٹی، چیرمین مارکیٹ کمیٹی، چیمبر آف کامرس، اور ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی کے نمائندے شامل ہوں گے۔ کمیٹی پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ، متبادل کے فروغ، اور ریگولیشن کے تحت سہولت فراہم کرے گی۔
ڈی جی ای پی اے ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے ۔