ماحولیاتی منظوری کے حامل منصوبوں میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے نظام (Rainwater Harvesting Systems) کی تنصیب لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ ادارہ تحفظ ماحول کی جانب سے مندرجہ ذیل 23 اقسام کے منصوبوں میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے نظام کی تنصیب لازمی قرار دیا گیاہے:
▪️کنٹرولڈ پولٹری، لائیو اسٹاک، پیٹرولیم ریفائنریز
▪️ ٹیکسٹائل، گارمنٹس، فوڈ پروسیسنگ، فلور و رائس ملز، پیٹرول/سی این جی اسٹیشنز
▪️ سیمنٹ، شوگر و ڈسٹلریز، کیمیکل، کاغذ، کیمیکل فرٹیلائزر، ٹینریز، سیرامکس، آٹو موبائل
▪️ ہوائی اڈے، رہائشی اسکیمیں، کمرشل و رہائشی عمارات، ہوٹلز، صنعتی زونز، تعلیمی ادارے، شادی ہالز اور بس ویگن اسٹینڈز۔

ان تمام منصوبوں کے لیے ماحولیاتی منظوری صرف اسی صورت میں دی جائے گی جب IEE یا EIA رپورٹ میں بارش کے پانی کے ذخیرے کا منصوبہ، ڈیزائن اور استعمال واضح ہو۔ڈائریکٹر جنرل ای پی اے، ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے






