اس سلسلہ میں جاری نوٹیفکیشن اور احکامات کے مطابق تمام زیر تعمیر عمارتوں کی سائٹس پر جاری کردہ ایس او پیز کا نفاذ لازمی قرار دیا گیا ہے۔تمام زیر تعمیر عمارتوں پر تعمیرات شروع کرنے سے پہلے مناسب مسٹ سپرنکلر سسٹم نصب کرنا لازم ہوگا۔تعمیراتی مواد کو بشمول ریت، سیمنٹ، اور کنکریٹ کو مکمل طور پر ڈھانپ کر رکھنا ہو گا۔یہ آڈر 20 جنوری 2025 (پیر) سے پنجاب کے حدود میں نافذ العمل ہو گا۔
ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحول پنجاب، ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے