ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن اور مین بلیوارڈ سبزہ زار کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن اور مین بلیوارڈ سبزہ زار کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے دونوں منصوبوں پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر کو کام کی رفتار تیز کر کےجی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن، کمرشل زون کے بقیا کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے مارکیٹ کے فرنٹ اور بیک سائیڈ پر جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کنٹریکٹر کو کام کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور لیبر بڑھانے کی ہدایت کی۔ بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے سبزہ زار مین بلیوارڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سبزہ زار مین بلیوارڈ کی ایک طرف فٹ پاتھ کی تعمیر کا کام جاری ہے۔فٹ پاتھ پر خوبصورت اور دلکش ڈیزائن کے پیور اور ٹف ٹائلز لگائی جا رہی ہیں۔ سروس روڈ کے خاتمے سے تجاوزات کا خاتمہ اور سڑک کھلی ہوئی ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ سبزہ زار مین بلیوارڈ کو سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت بنایا جا رہا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے مین بلیوارڈ سبزہ زار کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر، کنٹریکٹر، ایل ڈی اے اور نیسپاک کے افسران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button