وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے ایل ڈی اے ایونیو ون سکیم کا دورہ کیا۔ وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے ایل ڈی اے ایونیو ون سیٹیزن فیسلیٹیشن سینٹر پرشہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے سروسز کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔بعدازاں وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیر صدرات ایونیوون سکیم کے اموربارے اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ایل ڈی اے ایونیو ون کے رہائشیوں کو درپیش مسائل کے حل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون عمر صہیب نے بریفنگ دی۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے ایونیو ون سکیم میں ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، سٹریٹ لائٹس، سکیورٹی اور مین ہولز کے کور کو سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت ایونیو ون سکیم کے رہائشیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔اس موقع ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون، ڈائریکٹر انجینئرنگ، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی اور متعلقہ حکام موجود تھے۔






