الحمرا آرٹ کونسل کے اندر اور اطراف واشنگ،سویپنگ اور ویسٹ کلیئرنس یقینی بنائی گئی، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین

الحمرا آرٹ کونسل میں پنجاب کے ثقافتی رنگوں کواُجاگر کرنے کے لیے کلچر ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء کو بہترین صفائی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیموں نے تقریب سے قبل الحمرا آرٹ کونسل میں صفائی یقینی بنانے کے لیے انتظامات سنبھالے۔

الحمرا ہال مال روڈ کے اندر اور اس کے اطراف 20سے زائد ورکرز اور گاڑیوں کی مدد سے صفائی آپریشن کیا گیا جبکہ دورانِ تقریب صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے بھی عملہ تعینات رہا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے مطابق شہریوں کو خوشگوار ماحول کی فراہمی کیلئے الحمرا آرٹ سینٹر کے اندر اور باہر صفائی ورکرز تعینات کیے گئے۔ 1مکینیکل سویپر،1 واشراور 1لوڈر رکشہ کی مدد سے الحمرا آرٹ کونسل کے اطراف واشنگ،سویپنگ اور ویسٹ کلیئرنس یقینی بنائی گئی جبکہ الحمرا آرٹ کونسل کے پارکنگ ایریاز اورآنے والے تمام راستوں پر بھی مینوئل سویپنگ اور پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا۔مزید برآں کلچر ڈے تقریبات کے دوران بھی ورکرز الحمرا آرٹ کونسل کے اندرڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ایل ڈبلیو ایم سی ہر موقعے اور تہوار پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں سے تعاون کریں اور شہر لاہور کو صاف بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

جواب دیں

Back to top button