وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیرصدارت اجلاس،این اے 130 میں پبلک پارکس کی مرمت وبحالی کے کاموں کا جائزہ

وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں این اے 130 میں پبلک پارکس کی مرمت وبحالی کے کاموں کا جائزہ لیاگیا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کو پبلک پارکس کی مرمت و بحالی پر جاری پیش رفت کے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں گفتگو کر تے ہوئے وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے کہا کہ اب تک این اے 130 میں 15 سے زائد پبلک پارکس کا افتتاح کیا جاچکاہے۔قائد مسلم لیگ نوازشریف اوروزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پراین اے 130 میں پبلک پارکس کی تزئین وآرائش کی جارہی ہے۔وائس چیئر مین ایل ڈی اے نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت کے لیے خستہ حال اورسہولتوں سے محروم پبلک پارکس کی مرمت وبحالی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے۔پبلک پارکس کی مرمت وبحالی میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں۔وائس چیئر مین ایل ڈی اے نے کہا کہ پارکس کی تعمیرنو وزیراعلی پنجاب مریم نوازکے ترقیاتی وژن کی روشن مثال ہے۔پارکس کی تعمیرنو،تزئین وآرائش سے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔صحت مند معاشرے کے لیے پبلک پارکس کی اہمیت بہت زیادہ ہے،مستقبل میں بھی اسی جوش اوروژن کے ساتھ ترقیاتی کاموں کاسفرجاری رہے گا۔

جواب دیں

Back to top button