ڈی جی ایل ڈی اے کا سبزہ زار سکیم کا دورہ،علامہ اقبال ٹاؤن میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن آئندہ دو روز میں شروع کرنے کی ہدایت

ایل ڈی اے نے اپنی سکیموں سے تجاوزات کے خاتمے کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ایل ڈی اے کاسبزہ زار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سبزہ زار سکیم کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے ایل، کے، این، ایم سمیت چھ بلاکس میں آپریشن کیا۔سبزہ زار سکیم میں رہائشیوں نے گھروں کے باہر شیڈز، تھرے اور پختہ تجاوزات بنا رکھی ہیں۔ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے ایل، ایم،کے اور این سمیت چھ بلاکس کے گھروں کے باہر بنے جنگلے، شیڈز، تھرے مسمارکر دیے۔آپریشن کی نگرانی ایڈیشنل ڈی جی یوپی مدثر احمد شاہ نے کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ شہری ازخود تجاوزات، شیڈز اور تھڑوں کا خاتمہ کردیں۔ ایل ڈی اے مرحلہ وار اپنی تمام سکیموں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے علامہ اقبال ٹاؤن کے مختلف بلاکس کا بھی دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے علامہ اقبال ٹاؤن میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن آئندہ دو روز میں شروع کرنے کی ہدایت کی۔آپریشن میں ایڈیشنل ڈی جی یو پی مدثر احمد شاہ، ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور، ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ، انفورسمنٹ سکواڈ، بھاری مشینری اور پولیس نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button