ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ماڈل ٹاؤن گجر کالونی میں صفائی و دیگر اقدامات کا جائزہ لیا. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن، لائیو سٹاک و دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے.

ڈی سی لاہور نے کہا کہ گجر اور گوالہ کالونیز کو عدلیہ کے فیصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپ گریڈ کیا جائے گا، ڈی سی لاہور نے ہدایات کیں کہ لائیو سٹاک اپنے سے متعلق تمام تر جگہوں کی چار دیواری یقینی بنائیں اور سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے جائیں، ڈی سی لاہور نے لائیو سٹاک کو ہدایت کی کہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ ملکر گجر کالونی میں صفائی انتظامات بہتر بنائیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی حکام لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ صفائی ضمن میں مکمل تعاون کریں گے. انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک ویٹرنری ہسپتالوں میں جانوروں سے متعلق تمام تر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ گجر کالونی میں درپیش مسائل کے حل کے لیے پوری طرح سے متحرک ہیں.






