ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا جان محمد روڈ، جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن اور رائیونڈ روڈ کا دورہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جان محمد روڈ، جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن اور رائیونڈ روڈ کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جان محمد روڈ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور ڈائریکٹر انجینئرنگ ذیشان عثمانی بھی ہمراہ تھے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جان محمد روڈ کے آغاز میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے اورکنٹریکٹر کو جان محمد روڈ کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے رائیونڈ روڈ کے اطراف سے تجاوزات ہٹانے اور صفائی بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے ٹیمیں فیلڈ میں متحرک نظر آئیں، پیچ ورک اور مرمت و بحالی کا کام کرتے رہیں۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن کا بھی دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے نے بریفنگ دی۔ جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔تاجر برادری کے تعاون سے مارکیٹ کا پینٹ اور فساڈ بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔ جی ون مارکیٹ کے فرنٹ سائیڈ کے بعد بیک سائیڈ پر بھی کام میں تیزی لائی جا رہی ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کھمبوں اور تاروں کی شفٹنگ کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کنٹریکٹر کو رواں ماہ جی ون مارکیٹ کے کام ختم کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر، پراجیکٹ ڈائریکٹر ہارون سیفی اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button