کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے، سڑک کنارے جانور فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے، سڑک کنارے جانور فروخت کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ایک ماہ کیلیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ نوٹفکیشن کے مطابق اجازت شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ جانوروں کی خریدو فروخت پر پابندی ہوگی، ضلعی انتظامیہ نے 7 اضلاع میں 14 مقامات پر مویشی منڈی لگانے کی اجازت دی ہے۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کی جائے، مویشی منڈی انتظامیہ کو پارکنگ صفائی ستھرائی، اور سیکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

جواب دیں

Back to top button