میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے لیاری ندی گلشن اقبال کو اربن فاریسٹ کے طور پر خوبصورت بنایا۔ جس میں مختلف یوسی چیئرمینز، ممبران سٹی کونسل اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے بتایا کہ ہم نے 3000 پودے لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس اقدام کی وجہ سے درجہ حرارت کم ہو جائے گا کیونکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے عالمی سطح پر درجہ حرارت میں تبدیلی آئی ہے۔ ہم اربن فاریسٹ ڈرائیو کے ذریعے کراچی کو سرسبز بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کراچی کی دوسری سڑکوں پر درخت لگائیں گے۔
ہم نے پارکوں کو اپ گریڈ کیا ہے اور ری ویمپنگ کا عمل جاری ہے۔
ہم نے باغ ابن قاسم میں ہر سہولت فراہم کی ہے، وہاں زائرین کی بڑی تعداد موجود ہے۔ کراچی کے ہر ضلع میں پارک بنائیں گے۔ کراچی کے گردونواح میں شجرکاری مہم شروع کریں گے۔