میئر کراچی کی زیر صدارت کونسل اجلاس،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر وزیر اعظم کو خط، ٹریڈ لائسنس کا اختیار یونین کمیٹیوں کو دینے سمیت 14 قراردادیں منظور

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا عام اجلاس پیر کو میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت ہوا، جس میں ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد اور میونسپل کمشنر افضل زیدی نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجموعی طور پر 14 قراردادوں کی منظوری دی گئی، جن میں سے 12 متفقہ اور 2 کثرت رائے سے منظور ہوئیں۔اجلاس میں افواجِ پاکستان کو آپریشن “بنیان مرصوص” کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا گیا، جبکہ بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی۔ میئر کراچی نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر وزیرِ اعظم کو خط لکھنے کا اعلان کیا اور کے الیکٹرک کو پابند کرنے کا مطالبہ کیا۔مزید قراردادوں میں ٹریڈ لائسنس کا اختیار یونین کمیٹیوں کو دینے، شادی ہالز اور کمرشل مراکز سے محصولات کی وصولی، واٹر بورڈ کے پانی کے غیر قانونی استعمال پر جرمانے، اور کے ایم سی اسپتالوں میں ٹیسٹ چارجز میں اضافے کی منظوری شامل ہے۔بلدیہ کے پارک، مذبحہ خانے، اور تجارتی پلاٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے، اور نیلامیوں کی منظوری بھی اجلاس کا حصہ رہی۔

کے ایم سی کونسل کے اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پانی کے ضیاع پر 10 ہزار روپے جرمانے کی تجویز دی۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کونسل اجلاس میں کے الیکٹرک کو ایلنڈر روڈ ریلوے کواٹر میں واقع زمین 2 لاکھ75 ہزار روپے فی گز میں فروخت کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

جواب دیں

Back to top button