گلگت۔ ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے زیر صدارت منعقد ہونے والی محکمہ تعلیم کے سٹیئرنگ کمیٹی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کہا کہ عوام کو بہتر اور معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ نظام تعلیم کی بہتری کے حوالے سے مختلف اصلاحات متعارف کرارہے ہیں اور محکمے کو درپیش مسائل بروقت حل کئے جارہے ہیں۔ محکمہ تعلیم میں سٹاف کی کمی دور کرنے کیلئے سیکریٹری سروسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ خالی آسامیوں پر بھرتیاں میرٹ کے تحت ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے جلد عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعلیٰ سیکریٹری تعلیم کو ہدایت کی کہ سیپ، BECSاور NCHD کے اساتذہ کی مستقلی کا مسئلہ خالی آسامیوں کی تقسیم کار کے تحت جلد کی جائے۔ پاسنگ بی ایڈ کی تاریخ سے 16 سکیل دینے کیلئے اساتذہ کی اپیل پر وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری سروسز، سیکریٹری تعلیم، محکمہ خزانہ اور وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے نمائندے پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دینے ہوئے ہدایت دی کہ کمیٹی اپنی سفارشات جلد مکمل کرکے متعلقہ فورم میں پیش کرے۔ اس موقع پر پبلک سکول اینڈ کالج گلگت کے اساتذہ کی فلاح و بہبود کے حوالے سے قائم کئے جانے والے کمیٹی کو آئندہ اجلاس میں سفارشات کو حتمی شکل دے کر پیش کرنے کے احکامات بھی دیئے گئے۔ صوبائی سیکریٹری سکول ایجوکیشن اور سیکریٹری ہائر ایجوکیشن نے محکموں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں سابقہ سٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمدکا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
Read Next
3 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین اور چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کے مابین اہم ملاقات
4 دن ago
"یورپی یونین موسمیاتی چیلنجز سے متاثرہ کمیونیٹیز کی معاشی خودکفالت اور زراعت کی جدت کے لئے پرعزم ہے،یوریپن یونین کے سفیر رائمنڈاس کاروبلیس
5 دن ago
ڈی جی گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا مختلف سڑکوں کا دورہ،ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت
5 دن ago
گلگت بلتستان، غیرقانونی بقایاجات کی روک تھام کیلئے آن لائن آربٹ سسٹم کا افتتاح
5 دن ago





