میئر کراچی کا ترقیاتی منصوبوں کی ڈیجیٹلائزیشن کا حکم!

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کو باخبر رکھنے اور شفافیت کے لیے ترقیاتی اسکیموں کو گوگل میپ پر اپڈیٹ کرنے کی ہدایت دے دی۔اب تک 219 سکیمیں مکمل، مزید رواں ماہ مکمل ہوں گی۔بلدیہ عظمٰی کراچی انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس میں بتایا گیا کہ 2.5 ارب روپے مالیت کے منصوبے زیرِ عمل ہیں۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نےتاخیر پر سخت کارروائی کی وارننگ بھی جاری کی۔

جواب دیں

Back to top button