وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایتھلیٹ،جرنلسٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف نے ملاقات کی- ایتھلیٹ مونا خان کو 42.2 کلو میٹر طویل لندن میراتھن 2025 کو مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہے-ایتھلیٹ مونا خان اورکوچ محمد یوسف نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو گولڈ میڈل پیش کیا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف کو پانچ،پانچ لاکھ روپے کے چیک دئیے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے مونا خان کی درخواست پر ٹی شرٹ پر دستخط کئے-مونا خان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو سندھ کی اجرک پہنائی اور پنسل سکیچ پیش کیا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مونا خان اور ان کے کوچ محمد یوسف کو پر مبارکباددی-مونا خان اور محمد یوسف نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا -وزیراعلی مریم نوازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کررہی ہے۔پاکستان کے ایتھلیٹس اور کھلاڑی دنیا بھر کے میدانوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کھیلتا پنجاب پروگرام شروع کیا ہے۔حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ حکومت پنجاب کا اولین مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کے میدانوں کی طرف لے کر آنا ہے۔ صوبے میں منعقدہ پہلی پنک گیمز میں 1300 خواتین پلیئرز نے حصہ لیکر ریکارڈ قائم کیا۔ پنک گیمز کی انعامی رقم 50لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کر دی ہے۔ خواتین کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس کو صلاحیتوں کے اظہار کے لئے موافق ماحول اور سہولیات مہیاکریں گے۔ ایتھلیٹ،جرنلسٹ مونا خان نے کہاکہ پنجاب کی بیٹی نے سندھ کی بیٹی کو بے مثال عزت دی۔سندھ کی بیٹی کو پنجاب بلا کر عزت افزائی کی اورحوصلہ بڑھایا۔اپنا میڈل وزیراعلی مریم نواز شریف سے منسوب کرتی ہوں۔ مریم نواز شریف بہت اچھی وزیراعلی تو ہیں ہی، شاندار خاتون بھی ہیں۔ خواتین کو روتے روتے دیکھایا جاتا ہے یہ حقیقت نہیں،پاکستانی خواتین بہت بہادر ہیں۔مونا خان نے کہاکہ مریم نوازشریف کی وجہ سے پازیٹو انرجی ملی اوراسی جذبے کے تحت اعزاز حاصل کیا۔پنجاب کے عوام سے ہمیشہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے بارے میں تعریف سنی۔پنجاب سمیت دیگر صوبوں کے طلبہ کو سکالر شپ اورلیپ ٹاپ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا احسن اقدام ہے۔عالمی سطح پر جب بھی اعزاز حاصل کروں گی تو پاکستان اورپاکستان کی بیٹی مریم نوازشریف کا نام بھی آئے گا۔ کوچ محمد یوسف نے کہاکہ لاہور بلا کر حوصلہ افزائی کرنے پر وزیراعلی مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور سیکرٹری سپورٹس مظفر خان سیال بھی موجود تھے-
Read Next
1 دن ago
پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو آگے بڑھنا چاہیے.:مریم نواز شریف
2 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
3 دن ago
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
3 دن ago
*Punjab setting benchmarks in governance and progress, says CM Punjab*
3 دن ago
Punjab launches 77 electric buses on 17 routes across seven more districts
Related Articles
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
4 دن ago
پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات
4 دن ago
حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،اے سی فیروز والا اور ٹیکسلا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
4 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریپ،بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے فول پروف پلان طلب کر لیا
5 دن ago

