اپیل بنام:-1.عزت مآب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی۔ 2.مرکزی فیڈریشن آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن پاکستان۔3.صوبائی فیڈریشن لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا ۔ 4. صوبے کے تمام ضلعی یونین بلدیات و دیہی ترقی۔5.ہیومن رائٹس کمیشن خیبر پختونخوا ۔6.ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان۔7.کنٹری ڈائریکٹر انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن پاکستان۔
مضمون:- مستقلی کمپنی کیڈر ملازمین WSSCs خیبرپختونخوا ۔
جناب عالی !
درج ذیل معروضات پیش خدمت ہیں۔
1.یہ کہ لوکل گورنمنٹ کے زیر سایہ واسا WSSCs کمپنیز کے کمپنی کیڈر ملازمین صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈویژنل ھیڈ کوارٹرز میں 2014 سے صفائی اور پینے کا صاف پانی کی فراہمی کے لئے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ 2.کمپنیز کے قیام کےلئے ڈویژنل ھیڈ کوارٹر TMAs کے مستقل عملہ صحت و صفائی اور واٹر سپلائی کے ساتھ نظام چلایا گیا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کمپنی کیڈر کے ملازمین
کی بھرتی بھی عمل میں لائی جاتی رہی۔ 3. ٹی ایم اے کے ہزاروں ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ ساتھ 20 فیصد ڈیپوٹیشن الاونس کی ادائیگی بھی کی جاتی رہی۔4.سال 2016 میں لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا کے لیٹر میں قرار دیا گیا کہ کمپنیز کے اختتام پر کمپنی کیڈر ملازمین متعلقہ TMA کے مستقل ملازم تصور ھوں گے۔ 5.اگر کمپنیز کے خاتمے کے بعد یہ ملازم متعلقہ TMAs کے مستقل ملازم تصور ھوں گے تو یہ کہاں کا انصاف ہے کہ کمپنی کیڈر ملازمین فوری طور پر کیوں مستقل نہیں ھو سکتے۔ کیا اس معلق پوزیشن میں ان کی سروسز کو رکھ کر انہیں ذھنی اذیت اور ذھنی کوفت میں مبتلا رکھنا کہاں کا انصاف ھے ۔ کیا ان ملازمین کا فوری مستقل نہ ھونا ان کا بنیادی آئینی حق نہیں اور کیا اس طرح ان کے بنیادی آئینی حقوق کی حق تلفی نہیں ہو رہی۔
6. کمپنی کیڈر ملازمین کب تک کنٹریکٹ پر کام کرتے رہے گے اور یہ ملازمین اور ان کے بچے کب تک اس نجکاری کے دور کی مشکلات کو جھیلتے رہیں گے۔ کیا یہ کمپنی کیڈر ملازمین کے بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ھے
لہذا اندریں حالات و واقعات مندرجہ بالا ہم تمام آئینی اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ھیں کہ صوبہ بھر کی ڈویژنل ھیڈ کوارٹرز میں کام کرنے والی واسا کمپنیز کے کمپنی کیڈر ملازمین کی اواز کو صوبائی خیبرپختونخوا اسمبلی سے قرارداد کی منظوری کے ذریعہ ان کی سروسز کو پرمننٹ کرا کر صوبہ بھر کے کمپنی کیڈر واسا کمپنیز ملازمین اور ان کے بچوں کی دعائیں لیں۔تاکہ کمپنی کیڈر ملازمین بھی دیگر صوبائی سرکاری ملازمین کی طرح خوشحالی کی زندگی بسر کر سکیں اور عوام کو بہتر سے بہتر خدمات کی فراھمی یقینی بنا سکیں۔1.لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا ۔
2.ناصر خان آفریدی
خادم 
ڈبلیو ایس ایس سی پشاور






