خیبر پختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق فلاحی ریاست کے قیام کی جانب گامزن۔ یتیموں اور بیواؤں کی کفالت کے لئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے اعلان کردہ پروگرام پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ۔یتیم بچوں اور بیواؤں کو مالی معاونت کی فراہمی کے لئے روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ کا باضابطہ اجراء۔ ،یتیم بچوں کے لیے روشن مستقبل کارڈ اور بیواؤں کے لیے سہارا کارڈ کے اجراء کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ صوبائی کابینہ اراکین، اراکین صوبائی اسمبلی، سرکاری حکام اور دیگر نے تقریب میں شرکت کی۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے یتیم بچوں میں روشن مستقبل جبکہ بیواؤں میں سہارا کارڈ تقسیم کئے۔ روشن مستقبل کارڈ کے ذریعے 5 سے 16 سال تک کی عمر کے یتیم بچوں کو ماہانہ 5000 روپے دئیے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر روشن مستقبل کارڈ سے 9 ہزار یتیم بچے مستفید ہونگے۔ "سہارا کارڈ” کے تحت 45 سال اور اس سے زیادہ عمر کی بیوہ خواتین کو بھی ماہانہ 5000 روپے دئیے جائیں گے۔ فی الوقت 15 ہزار بیوہ خواتین سہارا کارڈ سے مستفید ہونگی۔ ان کارڈز کے ذریعے یتیم بچوں اور بیواؤں کو ہر ماہ کی پانچ تاریخ تک باقاعدگی سے مالی امداد ملے گی۔ ان کارڈز کے ذریعے مستحقین کو ماہانہ پانچ ہزار روپے کی ادائیگی رواں مہینے سے شروع ہوگی۔ عید الاضحٰی کی آمد کے پیش نظر مئی اور جون کی امدادی رقم اکٹھے دیئے جائیں گے۔ روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ کی فراہمی کے لئے مستحقین کا انتخاب ایک صاف اور شفاف طریقے سے کیا گیا ہے۔ مزید مستحقین کو بھی معاونت فراہم کرنے کیلئے ان پروگراموں کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ رواں سال جولائی کے مہینے میں مزید مستحقین کی رجسٹریشن شروع کی جائے گی۔
Read Next
12 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
17 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
2 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
2 دن ago
خیبرپختونخوا،بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن،گریجویٹی،لیو انکیشمنٹ وغیرہ کے کیسز کو حتمی شکل دینے کے لئے باقاعدہ اجلاس طلب
2 دن ago






