کراچی میں فراہمی و نکاسی آب کے درپیش مسائل پر کراچی سٹی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے اجلاس کی صدارت کی۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 
خدا کی لعنت ہو ہر اُس پر جو کراچی کا پانی چوری کرے یا اس میں ملوث ہو، چوری نہیں کرتے اس لئے احتساب کے لئے تیار ہیں۔

اجلاس میں ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے خصوصی شرکت کی۔کراچی میں فراہمی و نکاسی آب پر تمام جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین نے تفصیلی بحث کی اور مختلف تجاویز پیش کی۔






