وزیراعظم شہباز شریف 4 سے 8 جون تک چین کے پانچ روزہ سرکاری دورہ پر روانہ ہوگئے، وزیراعظم لی کیانگ کی دعوت پر چین کا دورہ کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم بزنس ٹو بزنس فورم میں شرکت کریں کے اور گفتگو بھی کریں گے جبکہ 79 پاکستانی کمپنیوں کے نمائندے چینی کمپنیوں سے ملاقات کریں گے۔
رواں سال وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں۔
دورہ چین سے قبل جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج ہم اپنے دیرینہ دوست کے دورے پر جارہے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ چین کی پاکستان کے ساتھ لازوال دوستی ہے، ہم ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں، ہم ایک خانادن کی طرح گفتگو کرتے ہیں، چین پاکستان کا ایک ایسا دوست ہے جس کی کوئی دوسری نظیر نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ خلیجی برادر ممالک بھی ہمارے پر اعتماد دوست ہیں لیکن چین کے ساتھ ہمارا ہمسائے کا تعلق ہے جو 75 سال پر محیط ہے، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا چاہے طوفان ہو یا جنگ-