- میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی زیر صدارت سِوک سینٹر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر کی بزنس کمیونٹی، سول سوسائٹی، منتخب نمائندگان، علمائے کرام، مختلف مارکیٹس کے نمائندگان اور سرکاری محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ میئر نے بلدیہ اعلیٰ کی گزشتہ دو سالہ کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں اور مالی اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی۔میئر نے بتایا کہ 2 ارب روپے کی لاگت سے 166 ترقیاتی اسکیمیں مکمل کی گئیں، نیاز اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش ہوئی، سیوریج و پانی کی لائنوں کی بہتری، ماسٹر پلان، اربن فاریسٹ، پبلک پارک، گرین بیلٹس اور پلانٹیشن مہم جاری ہے۔ واسا کو اپ گریڈ کرکے کارپوریشن بنایا گیا، 3 نہروں کے اطراف سڑکوں کے منصوبے زیر تکمیل ہیں۔ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے رانی باغ اور بینظیر بھٹو فلائی اوور سے متعلق منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں گٹکا و مین پوری کی روک تھام پر شعور اجاگر کرنے کے لیے واک کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ شرکاء نے بلدیہ کی کاوشوں کو سراہا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی
Read Next
1 دن ago
*حکومت سندھ اور آغا خان یونیوسٹی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط*
1 دن ago
نئے بلدیاتی قوانین میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے متعلق متعدد اہم تجاویز شامل ہیں،سید ناصر حسین شاہ
2 دن ago
*خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی مینگو ڈپلومیسی فیسٹیول 2026 میں شرکت*
2 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا جدید تین صوبائی ڈیٹا سینٹر کے قیام کا حکم، جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت*
2 دن ago
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے لئے 15 روز کی مہلت
Back to top button