وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی طرف سے 574 فنکاروں اور ہنر مندوں کو اعزازیہ کے چیک تقسیم

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب، محکمہ سیاحت و ثقافت کے حکام اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے فنکار و ہنر مند بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبے کے فنکاروں اور ہنر مندوں میں فی کس ایک لاکھ روپے اعزازیہ کے چیکس تقسیم کیے۔ مجموعی طور پر 574 فنکاروں کو اعزازیہ کے چیکس دیئے جا رہے ہیں جن کی کل مالیت 5 کروڑ 74 لاکھ روپے ہے۔

وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ تقریب فنکاروں اور ہنرمندوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی ایک کوشش ہے، فنکار معاشرے کا آئینہ اور مثبت چہرہ ہوتے ہیں، فنکار اپنے فن کے ذریعے ہمارے اندرچھپی ہوئی انسانی قدروں کو اجاگر کرتے ہیں، فنکار اپنے معاشرے اور زمانے کا عکاس ہوتے ہیں۔یہ لوگ معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں کو سامنے لاکر ان کے اصلاح کی راہ ہموار کرتے ہیں،

صوبے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز اور پولیس جوانوں کی طرح فنکاروں نے بھی قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ہم جب تک فنکاروں کو مواقع نہیں دیں گے وہ آگے نہیں بڑھ سکتے۔ہم فنکاروں کو مواقع فراہم کرنے پر کام کر رہے ہیں، صوبائی حکومت نے فنکاروں کے لیے 500 ملین روپے مالیت کا انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ کا حکومتی مالی امداد سے مسفید ہونے والے فنکاروں کی تعداد ڈبل کرنے کا اعلان،وزیراعلٰی نے فنکاروں کو ملنے والی رقم ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کرنے،ثقافتی سرگرمیوں کے فروع کے لیے نشتر ہال کی فیس آدھی کرنے کا اعلان بھی کیا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کے اقدامات کے لیےقائم کمیٹی میں تمام شعبوں کے فنکاروں اور ہنر مندوں کی نمائندگی یقینی بنائی جائے، فنکاروں کی فلاح و بہبود کے اقدامات میں میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ صوبے میں دہشت گردی کی وجہ سے تفریحی ایونٹس کم ہوئے ہیں مگر ہم انہیں دوبارہ بڑھانے پر کام کر رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا نے ادب، مصوری، اداکاری اور گلوکاری سمیت فن کے دیگر شعبوں میں بڑے نام پیدا کئے ہیں، ان فنکاروں نے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر صوبے کا نام روشن کیا ہے، محکمہ ثقافت فنکاروں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لئے فن کے تمام شعبوں میں سرگرمیوں کا انعقاد کرے۔

جواب دیں

Back to top button