لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کا ملازمین کے حقوق کے لئے آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل خیبرپختونخوا کے ساتھ ملکر جدوجہد کرنے کا فیصلہ

پشاور(بلدیات ٹائمز) آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل AGECC خیبرپختونخوا ہی وہ واحد ادارہ ہے جو غیر متنازعہ اور مقبول کونسل ھے جو صوبہ خیبرپختونخوا کے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے ملازمین کی فلاح وبہبود اور انکے حقوق کے حصول اور تحفظ کے لئے دیگر فیڈریشن ، یونینز، ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر کام کر رہی ھے۔ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی واحد نمائندہ تنظیم لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا نے آمدہ بجٹ کے موقع پر ملازمین کے حقوق کو مدنظر رکھتے ھوئے آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل AGECC خیبرپختونخوا کے ساتھ ملکر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ھے تاکہ ائندہ بلدیاتی اور سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے حقوق کے حصول اور تحفظ کے لئے مشترکہ حکمت عملی طے کی جا سکے۔ اس موقع پر لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے صدر حاجی انور کمال خان مروت، چیئرمین محبوب اللہ اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ھوتی نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ھوئے کہا کہ

بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز فی الوقت بہت ہی مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں کیونکہ اس وقت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں اور پنشنرز کے بچے کئی کئی ماہ سے تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے فاقوں سے دوچار ہیں اور بلدیاتی اداروں کی مالی پوزیشن کی مضبوطی اور ملازمین کی تنخواہوں اور ہنشن کی بروقت حصول یقینی بنانے کے لئے دیگر تنظیموں سے مل کر کام کرنے کے لئے آنلائن میٹنگ میں آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل خیبرپختونخوا کے ساتھ ملکر کام کرنے کا فیصلہ کیا ھے۔ اسلم خان سربراہ آل ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل نے لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کا کوارڈینیشن کونسل کے ساتھ ملکر چلنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ھوئے لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے عہدیداران کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ھے اور کہا کہ بجٹ اجلاس کے موقع ہر بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کے بھر پور تعاون اور شمولیت کو ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن میں خاطر خواہ اضافہ حاصل کرنے کا ضامن قرار دیا ھے۔

جواب دیں

Back to top button