چیئرمین ضلع کونسل باغ سردار محمد آصف خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دہ گئی ہے۔سردار محمد آصف خان چیئرمین ضلع کونسل باغ کےخلاف 23 اراکین کے دستخطوں کے ساتھ تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی۔ان ممبران نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔پہلے مرحلے میں کامیابی ملی ہے دوسرے میں بھی فتح ہوگی۔انھوں نے کہا کہ ان کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے تحریک عدم اعتماد جمہوریت کا حسن ہے اور جمہوری طریقہ ہی اختیار کیا گیا ہے۔آئندہ چیئرمین کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کریں گے جو فاروڈ بلاک سے بھی ہو سکتا ہے
ضلع کونسل باغ آزاد جموں و کشمیر کے 23 ممبران جو پریس کانفرنس میں شریک تھے کیمطابق چئیرمین ادارہ کو چلانے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔پی پی پی،پی ٹی ائی،مسلم کانفرنس، آزاد، فاروڈ بلاک سمیت سب کی نمائندگی اور حمایت حاصل ہے






