وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کافلیگ شپ پراجیکٹ،”اپنی چھت، اپنا گھر“ ایک اور ایوارڈ کے لئے نامزد

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کافلیگ شپ پراجیکٹ،”اپنی چھت، اپنا گھر“ ایک اور ایوارڈ کے لئے نامزد ہوگیا-”اپنی چھت،اپنا گھر“پروگرام دنیا کے پانچ کامیاب ترین ہاؤسنگ منصوبوں میں شامل ہے -”اپنی چھت،اپنا گھر“پروگرام اقوام متحدہ کے اسکرول آف آنر ایوارڈ کے لئے منتخب کرلیاگیاہے -یونائیٹڈ نیشن ہیبی ٹیٹ(Habitat) کی جانب سے ”اپنی چھت، اپنا گھر“پروگرام کو اسکرول آف آنر ایوارڈ دینے کا اعلان کیاہے -اقوام متحدہ کی طرف سے دنیا بھر سے ہر سال صرف پانچ پروگرام کو ا سکرول آف آنر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا جاتا ہے -”اپنی چھت،اپنا گھر“پروگرام کم آمدن والے خاندانوں کیلئے محفوظ اور مناسب رہائش کے مواقع فراہم کرنے پر اعزاز کیلئے منتخب کیا گیا-دنیا بھر میں جاری پراجیکٹ کے مسابقتی اور جامع جائزے کے بعد”اپنی چھت اپنا گھر“ کو منتخب کیاگیا-5اکتوبر کوورلڈ ہیبی ٹیٹ(Habitat) ڈے کی عالمی تقریب کے موقع پر”اپنی چھت، اپنا گھر“ کو ایوارڈ پیش کیا جائے گا-اقوام متحدہ کے اسکرول آف آنر ایوارڈ کی تقریب آئندہ ماہ مسقط، سلطنتِ عمان میں ہوگی-مسقط میں 6 سے 8 اکتوبر تک ہاؤسنگ اور شہری ترقی پر خصوصی سیمینار اور ورکشاپ ہوں گی- اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 2لاکھ سے زائد گھرو ں کی تعمیر کے لئے 260ارب روپے کے لون جاری کیا ہے -اپنی چھت، ا پنا گھر کو پاکستان کی سب سے بڑی اور پہلی مکمل ڈیجیٹل ہاؤسنگ فنانس سکیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے – اپنی چھت، اپناگھر کے پہلے مرحلے میں 134439گھروں کے لئے 196ارب سے زائد قرضے جاری ہوئے ہیں -دوسرے مرحلے میں 65ہزار گھروں کے لئے 62ارب روپے سے زائد کے قرضے جاری کئے -تقریبا سوا لاکھ خاندان اپنی چھت، اپنا گھر کے تحت بننے والے مکانوں میں منتقل ہو چکے ہیں –

جواب دیں

Back to top button