پیشاور(بلدیات ٹائمز)لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے عہدیداران سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، چیئرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان مروت اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ھوتی نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے دستکاری سکولز کو ختم کرنے کے حکومتی ارڈرز پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ھوئے کہا ہے کہ
صوبہ کی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز اور سابق ضلع کونسلز کے دستکاری سنٹرز سے قوم کی بچیاں دستکاری کی مصنوعات سیکھنے میں مددگار ثابت ھوتے رہے ہیں جس سے بچیوں کو سلائی ، کڑھائی، ایمبرائیڈری جیسے ھنر سے بچیاں مستفید ھوتی رہی ہیں۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے حکومتی احکام کو غیر منصفانہ، غیر آئینی ، غیر مجازانہ اور بچیوں کے بنیادی ائینی حقوق کے منافی قرار دیکر حکومتی احکام کو مسترد کرتے ھوئے دستکاری سکولز کے خاتمے کے احکام کو بلا تاخیر واپس لینے اور سنٹرز کو بحال جرنے کا مطالبہ کیا ھے۔ فیڈریشن رہنماؤں نے کہا اگر حکومت نے فوری آرڈرز واپس کرنے تاخیر کی تو فیڈریشن آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ھو گی۔






