سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ بورڈ کا اجلاس،3 ارب 36 کروڑ کا بجٹ منظور،تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں لوکل گورنمنٹ بورڈ کا 3 ارب 36 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کر لیا گیا۔

ڈائریکٹر فنانس لوکل گورنمنٹ بورڈ عبدالغفار وینس نے مالی سال 2026-2025 کا سالانہ بجٹ پیش کیا۔اجلاس میں محکمہ خزانہ و قانون کے نمائندگان نے شرکت کی۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ رضوان نذیر بھی شریک ہوئے

۔ایڈہاک ریلیف الاؤنس کے تحت سکیل 1 تا 22 میں 10 فیصد تنخواہ اضافہ منظور کیا گیا۔بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 5 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔پینشنری واجبات کی ادائیگی کے لیے 1450 اور تنخواہوں کی ادائیگیوں کے لیے 697 ملین مختص کیے گئے ہیں ۔فوت شدگان ملازمین کے لواحقین کے لیے 50ملین مختص کیے گئے۔پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ میں سپرنٹنڈنٹ (BS-17) کی 7 نئی اسامیاں منظور کر لی گئیں ہیں۔

جواب دیں

Back to top button