ٹاون میونسپل کارپوریشن-1, مکی شاہ کے چیئرمین محمد دین راجپوت اور ٹاؤن وائس چیئرمین غلام مرتضیٰ گھانگھور نے ٹاؤن کی یونین کمیٹی نمبر 10 (چونا بھٹہ) اور یونین کمیٹی ننبر 8 (آدم شاہ) کے منتخب بلدیاتی نمائندگان کے ساتھ میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کی دعوت پر میئر ہاؤس میں ان سے ملاقات کی،

جس میں علاقے کے ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور ان کے حل کے لیے ایک مربوط اور مؤثر لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔






