صدرِ پاکستان، آصف علی زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی ملاقات، باقاعدہ شمولیت کا اعلان

صدرِ پاکستان، آصف علی زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس، مشیر برائے جیل خانہ جات حکومت آزاد کشمیر سردار احمد صغیر، ایم ایل اے علی شان سونی، اور سردار عمر تنویر پر مشتمل وفد نے زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔‏ملاقات کے دوران وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔‏صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ، پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر اور ایم پی اے فریال تالپور بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

‏اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سلیم مانڈوی والا، سابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان، فیصل ممتاز راٹھور، چوہدری محمد ریاض اور سردار ضیا قمر، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، نے بھی شرکت کی۔‏علاوہ ازیں، صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، صوبائی وزیر حاجی علی حسن زرداری اور ایم پی اے سہیل انور سیال بھی موجود تھے۔‏ملاقات میں شرکاء نے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور قومی مفاہمت، اتحاد، اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا-

جواب دیں

Back to top button